صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت درست نہیں ،خورشید شاہ

خیر پور :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت درست نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خیر پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکز حکومت سندھ کے اختیارات چھین رہی ہے تاہم اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو آئینی خود مختاری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود وفاق کی مداخلت سمجھ سے بالا ہے۔واضح رہے کہ رینجرزکے اختیارات پر سائیں کی حکومت اوروفاق کا موقف علیحدہ ہے اوردونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔