ہرطرف سے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،رحمن ملک

شائع 27 دسمبر 2015 10:27am

rehman

گڑھی خدا بخش:پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ کی قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ہرطرف سے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری علاج کی غرض سے دبئی میں مقیم ہیں قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں نے پیپلز پارٹی کو تختہ مشق بنادیا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل کچھ گرفتار ہوچکے اور کچھ مرگئے ہیں۔