ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ کیخلاف درج

شائع 27 دسمبر 2015 02:33pm

sheikhupura

شیخوپورہ:شیخوپورہ میں ایک روز قبل دوسو روپے کرائے کے تنازعہ پر قتل ہو نے والے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ آٹھ افرادکے خلاف درج کرلیا گیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے محلہ رحمن پورہ میں ہفتہ کی درمیانی شب بارات کی واپسی پر کرایہ دو سو روپے مانگنے کے تنازعہ پر دولہا اور اسکے ساتھیوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے قتل کا مقدمہ آٹھ افراد کے خلاف درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں۔مقتول کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا،خاندان کے افراد دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،مقتول کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔