ملکی نظام تعلیم کو تباہ کیا جا رہا ہے، طاہر القادری
لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ افراد کے لئے اسمبلیوں تک پہنچنے کے راستے بند ہوتے جا رہے ہیں۔ ملکی دولت لوٹنے والے ہی اقتدار کو اپنا اولین حق سمجھتے ہیں۔
لاہور میں منہاج القرآن یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاستدانوں کا ایک ایسا طبقہ وجود میں آ چکا ہے جس کے مقابلے میں عام آدمی اور پڑھے لکھے افراد اقتدار کے ایوانوں میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کی ہوس اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ دولت کے پوجاریوں سے خیر کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہی ملکی نظام تعلیم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے بہتر صلاحیتوں کے حامل افراد کے پاس بھی آگے بڑھنے کا کوئی موقع نہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔