ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکوجیل میں بی کلاس فراہم کرنےکی درخواست منظور
وسیم اخترکوتمام دستاویزات 5روزمیں فراہم کرنے کا حکم - فائل فوٹوکراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترکوجیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی، وسیم اخترکوتمام دستاویزات 5روزمیں فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی کیلئے ایم کیوایم کےرہنما وسیم اخترکوجیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔
وسیم اخترکے وکیل نے مؤقف اختیارکیا وسیم اختررکن قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی رہے ہیں اورا یک تعلیم یافتہ شخص اورکراچی کے نامزد میئرکراچی بھی ہیں ان کو جیل میں بی کلاس فراہم کیا جائے۔
رینجرزکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وسیم اخترسے تعلیمی ودیگردستاویزات طلب کی جائیں ۔
عدالت نے وسیم اخترکوجیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظورکرتے حکم دیا کہ تمام دستاویزات 15 دن میں جمع کرائی جائیں بصورت دیگربی کلاس واپس لے لی جائے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔