کیا لولیا وینچر سلمان خان کے ہمراہ فلم میں نظر آئیں گی؟

شائع 28 جولائ 2016 04:11pm

salman-khans-driver-saw-him-shoot-the-blackbuck-652x400-1-1469686573

سلمان خان کی روم کی اسٹار سیلیبرٹی لولیا وینچر کے ساتھ ان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں کام کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ جنہیں سلمان نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں روم سے تعلق رکھنے والی لولیا وینچر کے ساتھ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سلمان خان کو کچھ روز قبل لولیا وینچر کے ہمراہ بولی وڈ ادکارہ پریتی زنٹا کی شادی کے موقع پر ایک ساتھ دیکھا گیاتھا۔

لولیا وینچراور سلمان خان کے تعلقات کے بارے میں خبریں ان دن خوب گردش کر رہی ہیں اور ان کا ذکر زبان زد عام ہے۔ لیکن یہ بات کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا سلمان لولیا سے شادی کرتے ہیں یا نہیں۔ تاہم اس بات کے واضح امکانات دکھائی دے رہے ہیں کہ 2017 میں کبیر خان کی آنے والی نئی فلم 'ٹیوب لائٹ' میں لولیا وینچر سلمان کی ہیروئین کے روپ میں نظر آئیں گی۔

بشکریہ برانڈ سناریو