پاکستانی فلم ڈانس کہانی کا ٹریلر جاری
فائل فوٹو
کراچی:پاکستان کی نئی آنے والی فلم 'ڈانس کہانی 'کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ،فلم پانچ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
لولی وڈ کی نئی آنے والی فلم ڈانس کہانی ہے،فلم کے ہدایتکارعمرحسن ہیں جنکی یہ ڈیبیو فلم ہے۔فلم' ڈانس کہانی' ایک برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے، جو پاکستان میں قیام کیلئے آتی ہے اوراس دوران اسے سامنا کرنا پڑتا ہے چند مسائل کا،فلم میں کراچی کے ڈانسرز کے ٹیلنٹ کوبھی سامنے لایا گیا ہے۔
اداکارہ میڈیلین حنا، فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں ورنن یوچانگ ،علمدار خان،عبدالغنی اور شیزی خان شامل ہیں۔'ڈانس کہانی' پانچ اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔