شاہ رخ خان کیوں ہیں عامر خان سے بیحد متاثر

شائع 30 جولائ 2016 07:28am

amir0000000

ممبئی:بولی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب بات فٹنس اور نظم و ضبط کی ہو تو سپر اسٹار عامر خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ بھی عامرخان کی فٹنس  سے ہیں متاثر، شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جس طرح عامر خان نے اپنی نئی فلم دنگل کیلئے وزن بڑھایا اور پھر اس میں کمی بھی لائے اس کیلئے وہ یقیناً تعریف کے قابل ہیں، فلم کے کردار کیلئے میں اس طرح میں محنت نہیں کرسکتا۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ دو سال پہلے جب میری ملاقات عامر خان سے ہوئی تو انکا وزن بہت زیادہ تھا اب وہ جس مہارت سے اپنے وزن میں کمی لائے ہیں بلاشبہ انہوں نے کمال کردیا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے فلم دنگل کے کردار کیلئے اپنے وزن میں 25 کلو اضافہ کیا تھا،عامر خان کی وزن کم کرنے کے بعد آنے والی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔