بھوری آنکھوں کے حوالے سےدلچسپ حقائق

شائع 30 جولائ 2016 09:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھوری آنکھیں دنیا میں کئی لوگوں کی ہوتی ہیں۔ پاکستان میں بھی بھوری آنکھوں والے افراد بہت زیادہ موجود ہیں،جس طرح کالی آنکھیں پاکستان میں بہت عام ہیں اسی طرح بھوری آنکھیں بھی پاکستان میں بہت عام ہیں۔

ماہرین کے مطابق وہ افراد جن کی بھوری آنکھیں ہوتی ہیں ان میں موجود خصوصیات ان کو دوسرے لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جن افراد کی بھوری آنکھیں ہوتی ہیں ، وہ افراد دوسروں پر بہت جلدی اور اندھا اعتماد کرلیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کے بہت ساری دوست ہوتے ہیں۔

بھوری آنکھوں والے افراد بہت چاق و چوبند ہوتے ہیں۔ یہ افراد حساس ہونے کے ساتھ ساتھ دوسروں سے ہمدردی کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔ یہ افراد دوسروں کی پریشانی کو بھی اپنی پریشانی ہی سمجھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ افراد دل کے بہت کھلے ہوتے ہیں۔

وہ خواتین جن کی بھوری آنکھیں ہوتی ہیں وہ بہت خیال کرنے والی ہوتی ہیں اور یہ خواتین اپنی فیملی کےلیے کچھ بھی کرنےکےلیے تیار رہتی ہیں۔

چونکہ بھوری آنکھوں والے افراد بہت حساس اور نرم مزاج کے ہوتے ہیں لہذا دوسرے لوگ ان کی نرم مزاجی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں، لہذا ان افراد کو چاہیئے کہ وہ محتاط رہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات  کےلیے ہے۔