حمزہ علی عباسی کے ان کپڑوں نے فیشن کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی

شائع 30 جولائ 2016 09:52am

hamza0000000

کراچی:پاکستان میں ہر سال ستاروں کی  چمک دمک کا خوبصورت میلہ لکس اسٹائل ایوارڈ کے نام سے سجتا ہے۔

اس میلے میں شرکت کرنے کیلئےپاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام اداکار سب سے زیادہ خوبصورت  اور منفردنظر آنے کی کوشش میں سب سے بہترین اور مہنگا لباس زیب تن کرتے ہیں۔

لیکن  معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ رات 4 سال پرانا لباس زیب تن کرکے لکس اسٹائل ایوارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

حمزہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میں وقت ،توانائی اور پیسے کے ضیاع پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتا، 'آج کیا پہنا جائے' اس بارے میں سوچ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔

میرے پاس 99 فیصد کالے اور سفید رنگ کے لباس(شلوار قمیض اور ٹی شرٹ) موجود ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈ میں مجھے 4 سال پرانی شلوار قمیض اور واسکٹ پہننے پر بہترین لباس  زیب تن کرنے والے اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،میں ان کا بہت شکر گزار ہوں ۔

اولڈ از گولڈ