ہالی وڈ فلم امپیریم کا ٹریلر جاری

شائع 30 جولائ 2016 02:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک:ہالی وڈ فلم امپیریم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔  فلم کی کہانی دہشتت گردوں کیخلاف خفیہ مشن کے گرد گھومتی ہے۔

جادوئی دنیا سے نکل کر ہالی ووڈ ہیرو  ڈینیل ریڈ کلف اب ایکشن کی دنیا میں داخل ہوگئے، ایکشن پر مبنی ہالی ووڈ فلم امپیریم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

 فلم امپیریم کی کہانی ایف بی آئی کے نوجوان ایجنٹ نیٹ فوسٹر کے گرد گھومتی ہے۔جسے انتہا پسند تنظیم کیخلاف خفیہ آپریشن کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

 پھر ایجنٹ کے   اپنے ہی اصول اس کے لئے مشکل کا باعث بن جاتے ہیں۔ کیا ایجنٹ اپنے مشن کو پورا کرپائے گے یا ہوگی ناکامی۔ یہ راز کھولنے  کیلئے ہالی ووڈ فلم امپیریم  انیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔