بلغاریہ: پوکی مون کھیلنے والوں کو تنبیہ

شائع 30 جولائ 2016 04:19pm
رائٹرز رائٹرز

سوفیا: بلغاریہ کی ریاستی ریلوے کمپنی بی ڈی زی نے پوکی مون گو کھیلنے والوں کو ریلوے ٹریک سے دور رہنے کی تنبیہ کردی ہے۔

پوکی مون گیم جو دنیا کا مشہور ترین گیم بن چکا ہے، اس کے سبب اس کے کھیلنے والے حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بی ڈی زی کے بیان کے مطابق ریلوے آپریٹر نے گیم کھیلنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ریلوے کے علاقوں میں پوکی مون کی تلاش محفوظ نہیں ہے۔ ریلوے لائنز پر موجود لوگوں اور گاڑیوں کو بچانے کیلئے ٹرینوں کو فوری طور پر نہیں روکا جاسکتا۔

پوکی مون خود کسی خطرے کا شکار نہیں ہیں کیوں کہ وہ حقیقتاً وجود نہیں رکھتے۔

بشکریہ رائٹرز