حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان
اوگرا کی سمری مسترد کردی گئی - فائل فوٹواسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی سمری مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9فیصد تک اضافے کی سمری بھجوائی تھی جسے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد مسترد کردیا گیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2013 کے مقابلے میں کمی کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 اگست تک برقرار رہیں گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔