آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی آج قائد ایوان کا انتخاب کرے گی

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2016 08:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آج قائد ایوان کا انتخاب  کرے گی۔ راجا فاروق حیدر کو اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے اور وہ آسانی سے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔

 اس سے پہلے 48 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اسپیکر اور سردار فاروق احمد طاہر، ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غلام صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اسپیکر اسمبلی نے 48 اراکین سے حلف لیا۔ ایک رکن نے حلف نہیں اٹھایا۔

اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔ اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ غلام قادر اور ڈپٹی اسپیکر فاروق احمد طاہر 39، 39 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے۔ دو ووٹ مسترد ہوئے، ایک رکن غیرحاضر تھا۔

سردار غلام صادق نے نومنتخب اسپیکر سے حلف لیا اور اپنی نشست ان کے حوالے کردی،شاہ غلام قادر نے ارکان کو یقین دلایا کہ سب کو ان کا یکساں تعاون حاصل رہے گا۔نومنتخب اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر فاروق طاہر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

ن لیگ کے راجا فاروق حیدر، پی پی کے چوہدری یاسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ نئے وزیراعظم اسی روز اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔