قندیل بلوچ قتل کیس کامرکزی ملزم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
فائل فوٹوملتان:قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا گیا ہےجبکہ واقعے کے دوسرے ملزم حق نواز کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزمان وسیم اور حق نواز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر مقتولہ کے بھائی ملزم وسیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس نے مزید تفتیش کیلئے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم حق نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حق نواز پہلے ہی ماڈل کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملزم وسیم کے ساتھ شریک ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ،ملزم حق نواز کا کہنا ہے کہ وہ قتل کرنے میں شریک نہیں تھا تاہم وہ قتل کے وقت موقع واردات پر موجود ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم حق نواز قتل کے مرکزی ملزم وسیم اور قندیل بلوچ کا قریبی رشتہ دار ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔