سندھ کابینہ کی تشکیل میں اختلافات، مراد علی شاہ مشاورت کیلئے دبئی روانہ

شائع 31 جولائ 2016 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ کابینہ کی تشکیل میں اختلافات پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔

سندھ میں نئی کابینہ کی تشکیل پراختلافات سامنےآگئے۔مسئلے کا حل آصف علی زرداری نکالیں گے جو اس وقت دبئی میں ہیں۔

لاڑکانہ میں ذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بھٹوکےمزارپرحاضری کےبعد وزیراعلی سندھ کراچی پہنچے اورجلد ہی دبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔مراد علی شاہ نئی کابینہ کی تشکیل پرپیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے ۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں قائم علی شاہ دورکے 8 وزراء کے کابینہ سے آؤٹ ہونے پرکھلبلی مچ گئی،منظوروسان،ناصرشاہ،علی نوازمہر،علی مردان شاہ،ممتازجکھرانی،گیان چند ایسرانی، طارق مسعود آرائیں ،شرمیلافاروقی،قیوم سومرو نئی کابینہ سے آوٹ ہوئے۔

صوبائی کابینہ میں نمائندگی نہ ملنے پریہ طاقتورخاندان اب پریشانی کا شکاراوراگلی سیاسی چال چلنے کوپرتول رہے ہیں،صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے بڑے سیاسی خاندانوں نے دبئی میں ڈیرے ڈالنے اورآصف علی زرداری سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔