فلم ڈشوم کے کردار نے مجھے پرجوش کردیا تھا، اکشے کھنا

شائع 31 جولائ 2016 03:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی: فلم ڈشوم سے چار سال بعد بولی وڈ میں واپسی کرنے والے اداکار اکشے کھناکہتے ہیں کہ ابھی وہ کچھ فلموں میں چھوٹےکرداروں کی طرف دیکھ رہیں۔

بولی وڈ اداکار  کہتے ہیں کہ فلم ڈشوم کا اسکرپٹ پسند آنے اور فلم کا خیال دلچسپ ہونے کی وجہ سے  انہوں نے یہ فلم چُنی۔

انکا کہنا تھا کہ کردار نے واقعی مجھے پر جوش کر دیا تھااور فلم کی بہترین کاسٹ تھی ۔ چونکہ میں نے اتنا بڑا وقفہ لیا تھا،اس لئے لے میں واپس آنے کیلئے  شروع کی تین سے چار فلموں میں چاہتا تھا کہ اہم مگر چھوٹے کردار کروں ۔

روہت دھون کی زیر ہدایت فلم ڈشوم جسے  ساجد ناڈیاڈوالا اور ایروس انٹرنیشنل میڈیا لمیٹڈ نے پروڈیوس کیا ہے،گزشتہ جمعے کو ریلیز کی گئی ہے۔

بشکریہ زی نیوز