محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

شائع 31 جولائ 2016 04:40pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سروں کے بادشاہ محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے چھتیس برس بیت گئے ۔

برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع گائیکی کا ایسا ہنر لے کر پیدا ہوئے جو قدرت کسی کسی کو عطا کرتی ہے۔

داتا کی نگری لاہور میں پرورش پانے والا یہ نوجوان سترہ برس کی عمر میں انیس سو چالیس میں ممبئی منتقل ہوگیا۔

محمد رفیع نے فلم انمول گھڑی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر ایسے گیت گائے جو پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

تیس ہزار سے زائد گیتوں اور غزلوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والا یہ عظیم گلوگار اکتیس جولائی انیس سو اسی کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔