آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع 31 جولائ 2016 04:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ کشمیر کے مسائل حل کرنے کیلئے عوام کا ساتھ چاہتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

آزاد  و شفاف انتخابات کے بعد آزاد کشمیر کو نیا وزیراعظم مل گیا۔ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد راجا فاروق حیدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے ان سے حلف لیا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد فاروق حیدر نے اسمبلی سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے الگ نہیں رہ سکتے۔وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

وزارت عظمیٰ کیلئے راجہ فاروق حیدر کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسیناور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین سے تھا۔

قانون ساز اسمبلی کے ایوان میں اڑتیس اراکین نے راجہ فاروق حیدر کے حق میں ووٹ دیا۔جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار پانچ پانچ ووٹ حاصل کرسکے۔

صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 16 اگست کو ہوگی۔