کیا آپ جانتے ہیں کہ کس کروٹ سونا آپ کی صحت کے لئے مفید ہے؟

شائع 01 اگست 2016 06:55am

slep

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے سونے کی سمت ہمارے اندرونی نظام پر کس حد اثر انداز ہوتی ہے اور کس قدر اہمیت کی حامل ہے؟

یوں تو انسان کو اس ہی سمت سونا چاہیئے جہاں وہ آرام اور سکون محسوس کرے، مگر طبی ماہرین کے مطابق اگر بائیں جانب سویا جائے تو اس سے آپ کا نظام ہضم مزید بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

پرانے زمانے میں لوگ ہر کھانے کے بعد محض دس منٹ کے لئے لیٹ جایا کرتے تھے، تاکہ ان کا نظام ہضم بہتر کام کر سکے۔

اگر یہ ممکن نہ ہو تو کوشش کیجئے کہ بائیں جانب کروٹ لے کر سوئیں۔ اس کی بڑی اہم وجہ یہ ہے کہ انسان کے جسم کے بائیں جانب تمام وہ اعضاء ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کو مخصوص قسم کی توانائی فراہم کرتے ہیں۔

اس لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ پیٹ کی خرابی یا دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں تو کوشش کیجئے کہ بائیں جانب کروٹ لے کر سوئیں ،اس سے نہ صرف آپ میں توانائی  آئے گی بلکہ نظام ہضم بھی بہتر طور پر کام کرسکے گا۔

نوٹ : یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔