لکس اسٹائل ایوارڈمیں مضحکہ خیز لباس پہننے والے اداکار

شائع 01 اگست 2016 08:17am

ali1111111

پاکستان کی سب سے چمکتی دمکتی خوبصورت شام یعنی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شوبز انڈسٹری کے تمام ستارے  نہایت خوبصورت لباس زیب تن کر کے آئے تھے۔

ہر طرف ستاروں کی چمک اور خوبصورتی بکھری ہوئی تھی ،بلاشبہ یہ شام اس سال کی سب سے خوبصورت شام تھی۔

لیکن کچھ اسٹارز ایسے بھی تھے جو منفرد نظر آنے کی چاہ میں مضحکہ خیز لباس زیب تن کر کے آئے اور واقعی میں منفرد نظر آئے۔

آئیے ان ستاروں پر نظر ڈالتے ہیں

ماورا،عروہ حسین

mawra

ماورا لکس اسٹائل ایوارڈ کی اس شام میں   کالے رنگ کا لباس پہن کر آئی تھیں جس پر گولڈن دھاریاں بنی ہوئی تھیں لیکن یہ لباس ان پر بالکل بھی نہیں جچ رہا تھا،عروہ اور ماوراہمیشہ  کافی ماڈرن لُک میں نظر آتی ہیں لیکن ان کی ڈریسنگ دیکھ کر لگ رہاتھا اس شام کیلئے انہوں نے خاص تیاری نہیں کی۔

عثمان خالد بٹ،مایا علی

maya

یہ دونوں اداکار اپنی بہترین لُک اور لباس کے باعث فیشن کی دنیا میں الگ پہچان رکھتے ہیں،لیکن لکس اسٹائل ایوارڈ کی شام دونوں کو شاید مزید بہتر ڈریسنگ کی ضرورت تھی۔

مومل شیخ

moomal

جاوید شیخ کی بیٹی اور پاکستان کی معروف اداکارہ مومل شیخ بھی اس تقریب میں موجود تھیں،ان کا لباس سامنے کی جانب سے پلین جبکہ پیچھے کی جانب نقش و نگار بنے ہوئے تھے،اگر یہ کہا جائے کہ مومل کالباس اور میک اپ دونوں ان کی شخصیت سے میل نہیں کھا رہے تھے تو ٹھیک ہوگا۔

علی ذیشان

ali0000000

پاکستانی فیشن انڈسٹریز کے جانے مانے ڈیزائنر علی ذیشان منفرد نظر آنے کی کوشش میں کافی عجیب کپڑے پہن کر آئے ،جس میں وہ کنگ فو کا کردار لگ رہے تھے۔

اُشنا شاہ

ushna0000000

اشنا کا لباس لکس اسٹائل کی تقریب کے لحاظ سے مناسب نہیں لگ رہاتھا،اسی طرح ان کا میک اپ بھی کافی سادہ اور پلین تھا۔

نور حسن

noor-hasan0000000

نور حسن کے لباس میں شامل کوٹ کا رنگ اس خاص شام کے لحاظ سے بالکل منفرد تھا،اس کے علاوہ ان کی ٹائی ان کے  لباس سے بالکل بھی میچ نہیں ہورہی تھی۔

سوہائے علی ابڑو

sohai

سوہائے کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،لیکن لکس اسٹائل کی شام ان کے لباس کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل تھا کہ یہ مشرقی لباس ہے یا مغربی،جبکہ ان کی جیولری اور میک اپ کافی زیادہ تھا۔

بشکریہ: reviewit.pk