کترینہ کیف دھمکیوں پر اتر آئیں

شائع 01 اگست 2016 08:48am

kat1000000

ممبئی:بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کاشمار نہ صرف خوبصورت  بلکہ محنتی اداکاراؤں  میں ہوتا ہے،وہ اپنا کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیتی ہیں۔

تاہم گزشتہ چند دن پہلے وہ صحافی ایک حرکت پر سخت طیش میں آگئیں،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینہ  کیف نے صحافی کو ان کی اجازت کے بغیر تصاویر کھینچنے پر دھمکیاں دے ڈالیں۔

ذرائع کے مطابق کترینہ بولی وڈ کے معروف کوریوگرافر گنیش اچاریہ کے اسٹودیو سے باہر نکل رہی تھیں،جبکہ ایک پاپارازی(فوٹو گرافر)ان کے انتظار میں بیٹھا تھا،جیسے کترینہ باہر آئیں اس نے تصاویر لینی شروع کردیں۔

کترینہ کا موڈ اس وقت بالکل بھی صحیح نہیں تھا ،انہوں نے اپنا غصہ فوٹوگرافر پر نکالتے ہوئےاسے دھمکیاں دینی شروع کردیں۔

کترینہ نے اسے کہا کہ وہ اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائیں گی،یہ بات انہوں نے اپنی کار میں بیٹھنے سے قبل کہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کا ردعمل نہایت نامناسب تھا ،انہوں نے کسی اور کا غصہ بیچارے صحافی پر نکال دیا۔