اکشے کمار کی شادی کی تصویر لیک
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار اکشے کمار نے ماضی میں بے شمار کردار ادا کئے ہیں ،لیکن وہ اپنی آنے والی فلم رستم میں بالکل نئے روپ میں نظر آئیں گے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اکشے رستم میں ایک پارسی نیوی آفیسر رستم پاوری کا کردار نبھا رہے ہیں،فلم میں 50 کی دہائی کے ماحول کو فلمایا گیا ہے،جبکہ اس میں اکشے کی شادی کا سین بھی دکھایا گیا ہے۔
فلم میں معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز اکشے کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں ،اکشے نے شادی کے سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اسے بالکل ماضی کے انداز میں فلمایا ہے۔
شادی کے سین کو مزید بہتر بنانے کیلئے اکشے نے اپنی پرسنل اسسٹنٹ زینوبیا کوہلا سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ وہ اپنے والدین کی شادی کی البم انہیں دکھائیں۔
بالاآخر اکشے کی کوششوں کے بعد اس سین کو بالکل ویسے ہی انداز میں فلمایا گیا جیسے زینوبیا کے والدین کی شادی ہوئی تھی،یہاں تک کہ دونوں میں فرق کرنا بھی کافی مشکل ہے۔
واضح رہے کہ فلم رستم کی ہدایات نیرج پانڈے دے رہے ہیں جبکہ فلم رواں ماہ 12 اگست 2016 کو ریلیز کی جائے گی۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔