پریانکا چوپڑا نے کیا اپنی خواہش کا اظہار

شائع 01 اگست 2016 10:35am

priyanka20000000000000

ممبئی:بولی وڈ اور ہالی وڈ میں یکساں مقبول بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ 'انہیں بہت سارے بچے چاہئیں'۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا نے اپنے امریکی سیریل کوانٹیکو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے سیریل میں  ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھایا ،اس کردار کے ذریعے بتا یا گیا ہے کہ خواتین بھی  بہادر ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ سابق حسینہ عالم  پیرس میں اپنے سیریل کوانٹیکو کے دوسرے سیزن کی تشہیر میں مصروف تھیں ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سارے بچے چاہئیں انہوں نے ہنستے ہوئےکہا کہ  میں ابھی تک ایک صحیح انسان کی تلاش میں ہوں۔

واضح رہے کہ سیریل کوانٹیکو کا دوسرا سیزن  ستمبر میں نشر کیا جائے گا ،جبکہ پریانکاان دنوں  ہالی وڈ فلم بے واچ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔