قندیل بلوچ قتل کیس،مفتی عبدالقوی کا اظہار لاتعلقی

شائع 01 اگست 2016 02:38pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملتان :قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے پولیس کے جاری کردہ سوالنامے کا تحریری طور پر باضابطہ جواب جمع کرادیا۔ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے تفتیش کیلیے جاری کردہ سوالنامے کا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔

 جواب میں مفتی عبدالقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ قندیل کے قتل سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی قندیل کے خاندان سے کوئی رابطہ ہے قندیل سے ٹیلیفونک رابطہ بھی قتل سے تئیس دن پہلے ہوا تھا۔ اس کے علاوہ تحریری جواب میں مفتی قوی کی تعلیم اور خاندانی پس منظر بارے بھی بتایا گیا ہے۔

گزشتہ روز قندیل کے والد نے سی پی او ملتان کو درخواست کے ذریعے استدعا کی تھی کہ اس کے سعودی عرب میں مقیم بیٹے عارف اور دیگر تین رشتہ داروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جائے۔ والد کے مطابق مرکزی ملزم وسیم اور حق نواز کو قتل کیلیے عارف اور دوسرے لوگوں نے اکسایا تھا۔