ٹائگر شروف کو کرن جوہر کی فلم کیلئے پیشکش

شائع 01 اگست 2016 04:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

فلمساز کرن جوہر  نے فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے زریعے 3نئے اداکاروں کو بو لی وڈ نگری کی راہ دکھائی، لیکن اس بار ہو سکتا ہے فلم کے سیکوئل میں ٹائگر شروف مرکزی کرداروں میں سے ایک ہوں۔

ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون ، فلمساز مہش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا کو فلم کے زریعے متعارف کرانے والے کرن جوہر اب اس کے سیکوئل کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹائگر شروف کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔ وہ کرن جوہر کی فلم کے سیکوئل کے متعلق کافی پر جوش ہیں۔ اطلاعات تھیں کہ بولی وڈ اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ  کو فلم کے مرکزی کردار اداکرنے ہیں۔ لیکن تاحال ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا