سنی دیول میرے سب سے فیورٹ ہیں،پریتی زنٹا

شائع 01 اگست 2016 05:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا فلم بھیاجی سپر ہٹ کے زریعے بڑے پردے  پرکافی عرصے کے بعد واپسی کررہی ہیں۔فلم میں ان کے مد مقابل سنی دیول اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں سنی دیول کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں، یہ میرے سب سے فیورٹ ہیں۔

پریتی زنٹا نے سنی دیول کے زیر ہدایت بننے والی فلم دل لگی میں گیسٹ اپیئرینس دیا تھاپھر دو نو ں نے فلم فرض ، یہ راستے ہیں پیار کے ، دی ہیرو اور ہیروز میں ساتھ کام کیالیکن فلم ہیروز میں دونوں کے ایک ساتھ سینز نہیں تھے۔

فلم بھیا جی سپر ہٹ پریتی کی شادی کے بعد پہلی فلم ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کیوں کہ میں کافی عرصے بعد فلم کر رہی ہوں لہٰذا میں چاہتی ہوں  باقاعدہ پروموشن کے ساتھ سامنے آؤں، اس لئے کردار کے متعلق بتانے میں ذرا خود غرض ہو  رہی ہوں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا