فواد خان نے منیش ملہوترا کی پارٹی میں یہ کیا کردیا
نئی دہلی:پاکستان کے معروف اداکار فواد خان سمیت بولی وڈ کے متعدد ستاروں نے بھارتی فیشن انڈسٹری کے جانے مانے ڈیزائنرمنیش ملہوترا کی جانب سے آرگنائز کئے گئے برائیڈل کٹیور ویک میں شرکت کی۔
لیکن اس بار ستارے منیش ملہوترا کے خوبصورت ملبوسات کی بجائے پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں باتیں کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق نرم اور دھیمے لہجے میں بات کرنے والے اداکار فواد خان نے تقریب میں الکحل پی کر اونچی آواز میں باتیں کرنی شروع کردیں۔
پارٹی میں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الکحل کی تھوڑی زیادہ مقدار پینے کے بعد ہم نے فواد کو بالکل الگ روپ میں دیکھا،وہ چلا رہے تھے،غصے میں تھے اور تمام لوگوں کے ساتھ برا سلوک کر رہے تھے،یہاں تک کہ ان کی آواز کافی دور تک سنی جا سکتی تھی۔
لیکن پارٹی کے میزبان منیش ملہوترا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ فواد خان کے بارے میں کہی جانے والی تمام باتیں جھوٹی اور بے بنیا دہیں ،انہوں نے کسی کے ساتھ بد تمیزی نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد نے نہ زیادہ الکحل پی تھی اور نہ ہی اونچی آواز میں بات کی تھی،وہاں موجود تمام لوگوں نے خوشگوار ماحول میں وقت گزارا۔
بشکریہ:بولی وڈ ببل

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔