صوابی میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ،1اہلکار جاں بحق
فائل فوٹوصوابی :صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او جاوید اقبال کے مطابق، صوابی کے علاقے بیر جلی میں جرائم پیشہ افراد نے دوران آپریشن پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مسلح شخص بھی ہلاک ہوا تاہم ان کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔