شہرت سے دور بھاگنے والے مشہور بچے

شائع 02 اگست 2016 08:21am

imara00000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کا شماردنیا کی  کامیاب انڈسٹریز میں ہوتا ہے اور اسے کامیاب بنانے کا سہرا مشہور اداکاروں کے سر جاتا ہے جو اپنی کڑی محنت سے فلموں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتےہیں،اور لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

لیکن بھارت میں صرف اداکار ہی مشہور ہی نہیں ہیں،بلکہ ان کے بچے  بھی اپنے والدین ہی کی طرح مشہور ہیں ،اس کی بہترین مثال شاہ رخ خا ن کا بیٹاآریان خان اور امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا ہے ،جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

لیکن بولی وڈ کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو اپنے بچوں کو شہرت کی اس دنیا سے دور رکھتے ہیں آئیے ان بچوں کے بارے میں مزید جانتے ہیں ۔

عامر خان کا بیٹا آزادراؤ

amir00000

عامر خان کے 3بچے ہیں ایرا اور جنید خان ان کی پہلی بیوی رینا دت  کے بچے جبکہ آزاد راؤ خان ان کی دوسری بیوی کرن راؤ کا بیٹا ہے،مشہور اداکار کی اولادیں ہونے کے بعد بھی یہ بچے میڈیا میں زیادہ دکھائی نہیں دیتے ۔

عمران خان کی بیٹی عِمارا

imara00000

یہ خوبصورت اور پیاری سی بچی عامر خان کے بھانجے اور معروف اداکار عمران خان کی بیٹی عِمارا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کے بیٹےرایان اورآریان

madhoori20000

مادھوری ڈکشٹ کاشمار بھارتی فلم انڈسٹری کی سدا بہار اداکاراؤں میں ہوتا ہے،جنہیں ہر دور میں پسند کیا گیا ہے اور کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے،اتنی زیادہ شہرت ہونے کے بعد بھی ان کے بچے کبھی میڈیا کی نظروں میں نہیں آئے۔

شلپا شیٹھی کا بیٹا ویان کندرا

shilpa00000

شلپا شیٹھی کاشمار بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،شلپا فلموں،کمرشلز اوررئیلٹی شوز وغیرہ کے ذریعےمیڈیا پر چھائی رہتی ہیں،لیکن اپنے بیٹے   ویان راج کندرا کو میڈیا کے زیادہ قریب نہیں آنے نہیں دیتیں۔

آئشہ ٹاکیا کا بیٹا میکائیل

ayesha20000000

مشہور اداکارہ آئشہ ٹاکیا شادی کے بعد میڈیا اور فلم انڈسٹری سے مکمل طور پر دور ہو گئیں ہیں ، اوراپنے شوہرفرحان اعظمی اور بیٹے میکائیل کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں ،بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک خوبصورت بچے میکائیل کی والدہ ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام