کراچی میں نجی عمارتوں پربھی بل بورڈز اورہورڈ نگزلگانے پرپابندی

شائع 02 اگست 2016 10:36am
عدالت کی سیشن ججز کو سروے کراکرایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت - فائل فوٹو عدالت کی سیشن ججز کو سروے کراکرایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت - فائل فوٹو

کراچی:سپریم کورٹ نے کراچی میں نجی عمارتوں پربھی بل بورڈزاور ہورڈنگزلگانے پرپابندی عائد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی بل بورڈزسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کوآگاہ کیا کہ عوامی مقامات سےغیرقانونی بورڈزہٹادیئے گئے ہیں۔

جس پرجسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ زمزمہ میں اب بھی فٹ پاتھ پربورڈز لگے ہیں۔اگر کسی نے بھی غلط بیانی کی تواس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے جواب میں کہا کہ مذکورہ سائن بورڈز نجی اراضی پرلگے ہیں۔جس پرعدالت نے نجی املاک پربل بورڈزاورہورڈنگز لگانے پربھی پابندی عائد کرتے ہوئے نجی عمارتوں کی چھتوں اوردیواروں پرلگے ہوئے بورڈزفوری ہٹانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سیشن ججز کو حکم پرعملدرآمد سے متعلق سروے کراکرایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،دوران سماعت فلائی اوور پراشتہارات کیلئے معاہدے سے متعلق کمشنرکراچی کا کہناتھا کہ یوم آزادی کے لیئے صرف پینٹنگ کا معاہدہ ہواہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم لگائیں مگرپلوں پر بورڈزیا اشتہار لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔