کراچی:ماڑی پوراورملیرمیمن گوٹھ میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 02 اگست 2016 09:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی،ماڑی پور ، ملیر میمن گوٹھ اور گارڈن شو مارکیٹ میں فائرنگ سے بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملیر میمن گوٹھ کے علاقے اسماعیل میمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکےمطابق، واقعہ 2 گروپوں کے درمیان تنازعے پر پیش آیا جبکہ فائرنگ میں ملوث شخص صادق عمرانی کو اسلحے سمیت گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ،واقعے میں جاں بحق ہونے والےافراد کی شناخت محمد بخش اور کرم خان کےنام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں میں جمیلہ،بی بی خاتون اورشیر زمان شامل ہیں۔

ادھر ماڑی پورکےعلاقے ہاکس بے روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد عالم جعفری جاں بحق ہوگیا۔

 گزشتہ رات گارڈن شومارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا 10 سالہ بچہ محمد عمربھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔