جیلی سے بنا پونچھا، جو کردے صاف گھر کا کونا کونا

شائع 02 اگست 2016 11:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گھر کو صاف ستھرا رکھنا ہر انسان کو پسند ہوتا ہے۔ اسی لئے لوگ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کےلیے کئی جتن کرتے رہتے ہیں۔

لیکن بہت ساری صفائی کرنے کے باوجود بھی گھر کا کوئی نہ کوئی حصہ صفائی سے محروم رہ جاتا ہے اور وہاں مٹی لگی رہنے کی وجہ سے گھر کی صاف ستھرا نہیں لگتا۔جیسے اکثر کمپیوٹر کے کی-بورڈ کے کناروں پر مٹی لگی رہ جاتی ہے، ٹی وی کے پیچھے کی صفائی صحیح طرح نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے خواتین گھر کی صفائی سے مطمئن نہیں ہوتیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسے پونچھے کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے گھر کے کونےکونے کو صاف کردے گا اور آپ کا گھر چمکتا ہوا نظر آئے گا۔

:اس پونچھے کو بنانے کےلیے جو اجزاء درکار ہیں، وہ درج ذیل ہیں

٭ 1 گلاس گرم پانی

٭ 1 چائے کا چمچ لیقویڈ اسٹراچ

٭ 5 اونس وائٹ گلو

٭ فوڈ ڈائی

:ترکیب

٭ سب سے پہلے ایک پیالے میں گرم پانی لیں اور اس میں ½ اسٹراچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ اب دوسرے پیالے میں گلو ڈالیں، اس میں2/1 گرم پانی شامل کریں اور چند قطرے فوڈ ڈائی کے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ اب لیقوڈ اسٹراچ کو گلو والے مکسچر کے ساتھ مکس کردیں ۔

٭ اب دونوں مکسچر کو اچھی طرح گوندھ لیں ، جب تک مکسچر سخت نہ ہوجائے گوندھتے رہیں۔

٭ جب مکسچر سخت ہوجائے تو اس کے ذریعے آپ اپنے کی-بورڈ سمیت کئی چیزوں کو صاف کرسکتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی جگہوں پر موجود مٹی سے باآسانی چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔