ٹی وی دیکھنے کیلئے وقت نہیں ہوتا، ودیا بالن
فائل فوٹونئی دہلی: ٹی وی سٹ کام ہم پانچ میں رادھیکا کے کردار سے شو بز میں کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں کہ ان کے پاس ٹی وی دیکھنے کیلئے وقت نہیں ہوتا۔
دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ٹیلی ویژن نہیں دیکھتی، کیوں کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ شوز کو باقاعدہ دیکھ سکوں۔ مجھے معلوم ہے لائیو اسٹریمنگ ایپس موجود ہیں لیکن میں ٹیلی ویژن نہیں دیکھتی۔
اڑتیس سالہ اداکارہ نے کہانی2 کی شوٹنگ کے دوران زندگی چینل پر شوز دیکھے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ٹیلی ویژ ن نہیں دیکھتیں۔
ودیا بالن نے 2012 کی سسپنس تھرلر فلم کہانی کے سیکوئل کی شوٹنگ ابھی مکمل کی ہےاور وہ سریجیت مکھرجی کے زیر ہدایت فلم بیگم جان میں بھی شامل ہیں۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔