سلو بھائی اور سوناکشی ایک مرتبہ پھر ساتھ

شائع 02 اگست 2016 01:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی :بولی وڈ میں ایک بارپھرسلمان خان اورسوناکشی سنہا کی جوڑی تہلکہ مچانے آرہی ہے، فلم دبنگ تھری میں دونوں اداکارایک ساتھ اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔

بولی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے دو ہزار دس میں فلم دبنگ کے ساتھ فلمی دنیا میں دھماکے دار انٹری دی ، اور سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے خوب جوہر دکھائے۔

بولی وڈ میں ایک بارپھرسلمان خان اورسوناکشی سنہا کی جوڑی تہلکہ مچانے آنے آرہی ہے، کیونکہ بلاک بسٹر فلم دبنگ کے تیسرے سیکوئیل میں دونوں اداکار ایک بار پھر سے مدمقابل نظر آئیں گے۔

دبنگ تھری میں سوناکشی سنہا لیڈنگ رول ادا کرتی نظر آئیں گی ،اس سے قبل فلم کے دوسرے سیکوئیل میں بھی دبنگ گرل نے خوب تہلکہ مچایا۔دبنگ تھری کے پروڈیوسر ارباز خان کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے جلد ہی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

۔