عوام دھرنے کا دھڑن تختہ کردینگے،عابد شیر علی
فائل فوٹواسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام دھرنے اور احتجاج کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔ طاہرالقادری اے سی والے کنٹینر سے نکل کر عوام کی خدمت کریں پھر دھرنے کی باتیں کریں ۔ عمران خان کو تھرڈ امپائر تیسری شادی کی اجازت نہیں دے گا۔
مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما عابد شیر علی پھر سیاسی مخالفین پر برس پڑے اورگوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دھرنا اور احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر ناکام کھلاڑی ہیں،عوام ان کے دھرنوں اور سیاست کا دھڑن تختہ کر دینگے۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کینیڈین شہریت چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں اور کونسلرکی نشست جیت کردکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن عدالت میں کچھ اور میڈیا کے سامنے کچھ اور بولتے ہیں،انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تھرڈ امپائر انہیں تیسری شادی کی اجازت نہیں دے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔