سارک ممالک کےسیکریٹری داخلہ کااجلاس جاری

اپ ڈیٹ 03 اگست 2016 08:00am
اجلاس میں سارک وزراء داخلہ کے اجلاس کا ایجنڈا مرتب کیا جا رہا ہے - فائل فوٹو اجلاس میں سارک وزراء داخلہ کے اجلاس کا ایجنڈا مرتب کیا جا رہا ہے - فائل فوٹو

سارک ممالک کے سیکریٹری داخلہ کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں سارک وزراء داخلہ کے اجلاس کا ایجنڈا مرتب کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں سارک سیکریٹری داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ عارف علی خان کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا ۔ آج کے اجلاس میں جمعرات کو ہونے والے 7ویں  سارک وزرائے داخلہ کے اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

 اجلاس میں خطے میں دہشت گردی کے خلاف سارک ممالک کے تعاون کے فروغ سے متعلق امور طے کیے جا رہے ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پرغورکیا جارہا ہے۔

 رکن ممالک دہشت گردی کے خلاف اپنی اپنی کاوشوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔ ضرب عضب اوردہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں سے شرکاء کوآگاہ کیا جائے گا ۔