چترال میں سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ، 5 ’ دہشت گرد‘ہلاک

شائع 03 اگست 2016 08:22am
چترال میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،5’ دہشت گرد‘ہلاک - فائل فوٹو چترال میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،5’ دہشت گرد‘ہلاک - فائل فوٹو

چترال :چترال میں سیکیورٹی فورسز اور’ دہشت گردوں ‘کے درمیان جھٹرپ میں 5’دہشت گرد ‘ہلاک ہوگئے۔۔ مارے گئے’دہشت گردوں‘کا تعلق افغانستان سے ہے۔

وادی کیلاش میں سیکیورٹی فورسز کو ’ دہشت گردوں ‘کی موجودگی کی اطلاع ملی،سیکیورٹی اداروں کے جوان حرکت میں آئے اور علاقے میں پہنچ گئے۔

مسلح ’ دہشت گردوں ‘نے فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کردی،سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 5 ’ دہشت گرد ‘اپنے انجام کو پہنچے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،ہلاک ’ دہشت گردوں ‘کا تعلق افغانستان سے ہے،جو دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

 مارے گئے ’ دہشت گردوں ‘سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے،اس سے قبل بھی ’ دہشت گرد‘کیلاش میں حملہ کرکے کئی مویشیوں کو ساتھ لے گئے تھے۔