شاہد کرینہ کی علیحدگی کی اصل وجہ  سامنے آگئی

شائع 03 اگست 2016 10:44am

shahid0000000000

ممبئی:بولی وڈ کی ماضی کی  سب سے مشہور جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور کی علیحدگی کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

دونوں اداکاروں نے آج تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،لیکن ہم نے بھی ان کی علیحدگی کی اصل وجہ دریافت کرلی ہے۔

٭ امریتا راؤ کی آمد

amrita00000000

شاہد کپور کی  پہلی فلم 'عشق وشق 'کی ساتھی اداکارہ امریتا راؤ  دونوں کی علیحدگی کی وجہ بنیں،ابتداء میں شاہد اور امریتا ایک دوسرے کے ساتھ بہت سا وقت گزار رہے تھے اور یہ بات کرینہ کو پسند نہیں تھی۔

٭سیف بنے بہترین سامع

saif10000000

امریتا کی وجہ سے کرینہ شاہد سے بیحد ناراض تھیں ،اور اس وقت سیف ان کی زندگی میں ایک اچھے سامع بن کر آئے،کرینہ اپنے دل کی ہر بات،تمام دکھ درد انہیں بتانے لگیں ،اور سیف بہت توجہ سے ان کی ساری باتیں سننے لگے۔

٭سیف کا جادو

tashan200000000

اسی دوران سیف اور کرینہ کی فلم 'ٹشن'ریلیز ہوئی  جس میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تھا ،یہ ہی وہ دور تھا جب دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے لگے،اور کرینہ کی زندگی میں سیف کی اہمیت شاہد کے مقابلے میں بڑھ گئی۔

٭سیف کا کرینہ سے اظہار محبت

saif 3

کرن جوہر کے مشہور پروگرام 'کافی ود کرن' میں بالآخر کرینہ نے سیف کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کردیا،کرن کی جانب سے سوال پوچھنے پر کہ اگر آپ کو کوئی ایک شخص منتخب کرنا پڑے تو کسے کریں گی؟اس پر کرینہ نے سیف علی خان کانام لے کر  تمام شواہد دور کردئیے۔

٭سیف کا کرینہ کیلئے جنون

saif4

اس عرصے میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے اتنے قریب آگئے کہ سیف نے اپنے بازو پر کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنوا کر اپنی بے تحاشہ محبت کا اظہار کردیا،سیف کی اس حرکت سے کرینہ بیحد متاثر ہوگئیں۔

٭کرینہ کا شاہد کیلئے اظہار لاتعلقی

saif50000000

بالآخر کرینہ نے شاہد کپور سے تمام تعلقات ختم کردئیے اور ہمیشہ کیلئے سیف کی ہوگئیں ،اور دونوں اداکاروں کی شادی ہوگئی۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام