آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات،اہم امورپر تبادلہ خیال

شائع 03 اگست 2016 11:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بیجنگ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے،جس میں سی پیک منصوبے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پرچین کے مسلم آبادی کے صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی پہنچے ،جہاں آرمی چیف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی ۔

 ملاقات میں فوجی و دفاعی تعلقات کا فروغ سمیت دو طرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

 جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکرٹری ژینگ شن ژیان سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔