کبھی کبھار بیچ رات میں اٹھتا ہوں اور خود کو چٹکی نوچتا ہوں، سنجے دت

شائع 03 اگست 2016 06:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ منانے والے سنجے دت اب بھی اس بات پر یقین کرنے کے قابل نہیں ہیں کہ وہ بالآخر آزاد ہوگئے ہیں اور اب جیل میں نہیں ہیں۔

ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھاکہ کبھی کبھار میں بیچ رات میں اٹھتا ہوں اور خود کو چٹکی نوچتا ہوں۔اپنی سالگرہ کیلئےبھی کوئی بڑی پارٹی نہیں چاہتا تھا۔ میں تیز موسیقی سے لطف نہیں اٹھاتا۔

سنجے دت نے تصدیق کی کہ وہ  آنے والی فلم میں مہیش منجریکر کے ساتھ کام کر رہے ہوں گےجو مراٹھی فلم کا ری میک ہوگی۔انہوں نے اپنا موازنہ اپنے عصری اداکار انیل کپور یا جیکی شروف سے کرنے سے منع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھائیوں کی طرح ہیں۔ میں ایکسپنڈیبل کی طرح کا ایک پراجیکٹ کرنا چاہتا ہوں اگر مجھے اس کیلئے حقوق مل جائیں۔

دریں اثناء سنجے دت کی سدھارت آنند کے ساتھ اگلی فلم کچھ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ودھو ونود چوپڑا سے ان کا زبردست تعلق جاری رہے گا۔ بولی وڈ اداکار نے کہا کہ جیل جانے سے قبل ودھو ونود نے ان سے پیٹ نہ بڑھا لینے کا کہا اور کہا وہ مجھے اپنی اگلی فلم کیلئے کاسٹ کر رہے ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا