حسن ابدال :ویگن پل سے نیچے گرگئی، ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوحسن ابدال:مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ویگن حسن ابدال کے قریب واہ گارڈن پل سے نیچے گرگئی،حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،مانسہرہ سے راولپنڈی جانے والی ویگن واہ گارڈن پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں ناروال کارہائشی عبدالمجید اسپتال میں دم توڑگیا جبکہ5بچوں اور 4خواتین سمیت 17افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال حسن ابدال جبکہ دوکوپی اوایف اسپتال واہ کینٹ منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔