کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 10:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی۔آج نیوزنےمیڈیکل رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی۔

 ڈاکٹرعاصم رینجرزکی وردی دیکھ کرخوف کا شکارہوجاتے ہیں۔۔سائیکوتھراپی کا خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا۔۔ میڈیکل رپورٹ میں سائیکو تھراپی جاری رکھنے اورہائیڈروتھراپی ضروری قراردیدی۔۔

احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف 462 ارب روپےکرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ بورڈ آف ریونیو کےگواہ کی عدم حاضری پرزمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا ۔

نیب پراسیکیوٹرنےعدالت کو بتایا زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے احکامات دے رکھے ہیں۔

عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایاکہ ڈاکٹرعاصم ذہنی تناوکا شکارہیں ،مخصوص حالات میں ڈاکٹرعاصم خوف کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ رینجرزکی وردی کا خوف بھی برقرار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آغا خان اسپتال میں سائیکوتھراپی کاخاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا،ڈاکٹرزنے تجویز کیا کہ سائیکو تھراپی جاری رکھنے اورہائیڈروتھراپی کی ضرورت ہے۔

ماہرنفسیات نے عدالت کوآگاہ کیا کہ جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ نےسرجری تجویزکی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا ملزم کوکبھی کسی اسپتال میں کبھی کسی اسپتال میں لے جایا جاتا ہے ،رپورٹ میں جن بیماریوں کا ذکرہے ہردوسراشخص اس کا شکارہے۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ویڈیولیکس کےمعاملے پراسٹینڈنگ کمیٹی نے پیمراکوخط لکھ دیا ہے ۔۔ ادارے موجود ہیں جو فیصلہ کرناہےانہوں نے کرنا ہے۔