کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،سراج الحق
فائل فوٹوامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اب وہاں پر بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیرخواتین مارچ سے خطاب کیا ۔خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور اب مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ لاہورسے واہگہ تک مارچ کرکے بھارت کو پیغام دیا کہ کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اب مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم ہیں
اس موقعے پر انہوں نے آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آسیہ اندرابی کے شوہراوراہلخانہ پچیس سال سے جیل میں ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے جس پردشمن قابض ہیں تاہم ہمارے نوجوان قابض بھارتی فوج کیخلاف برسرپیکار ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔