مشہور کارٹون 'ڈورے مون' پر پابندی کی وجہ سامنے آگئی
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور نے گزشتہ منگل کو پنجاب اسمبلی میں جاپان کی معروف ترین کارٹون سیریز 'ڈورے مون'پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کے اس مطالبے پر بچوں سمیت تمام لوگ حیران اور پریشان رہ گئے کہ پاکستان کے بڑے بڑے مسائل کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کارٹون سیریز پر پابندی کا مطالبہ کیوں کررہی ہے؟
پی ٹی آئی کے یہ قدم اٹھانے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں ،آئیے جانتے ہیں۔
٭یہ کارٹون بچوں کو ہوم ورک نظر انداز کرکے مختلف گیجیٹس(جدید آلات) استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
٭اس کارٹون سیریز کے ذریعے بچے یہ سیکھتے ہیں کہ ٹیسٹ میں فیل ہونا اور نمبرز کا کم آنا والدین سے کس طرح چھپایا جاتاہے۔
٭ڈورے مون کے دو کردار نوبیتا اور شیزوکا بچوں میں بہت مقبول ہیں ،لیکن یہ کردار بچوں کی ذہنی سوچ کو بگاڑ رہے ہیں،ان کرداروں کے ذریعے دکھا یا جاتا ہے کہ نوبیتا ،شیزوکا کو متاثر کرنے کیلئےمختلف جتن کرتا ہے۔
٭اس کے علاوہ نوبیتا کافی خراب زبان استعمال کرتا ہے جو بچوں کے ذہنوں پر بہت برا اثر ڈالتی ہے۔
٭نوبیتا شیزوکا سے خوابوں میں بہت ہی تمیز اور شائستگی سے بات کرتا ہے جبکہ اپنی والدہ سےبات کرتے ہوئے گھمنڈی کا لفظ استعمال کرتا ہے۔
٭کارٹون سیریز میں کرداروں کو اردو کی بجائے ہندی بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،جس کا اثر ہمارے بچوں کے ذہنوں پر بھی پڑ رہاہے،وہ ہندی کے بیشتر الفاظ روزمرہ کی زبان میں استعمال کرنے لگے ہیں جیسے،ناٹک،شانتی ،سپنا وغیرہ۔
٭ان کارٹونز کے ذریعے معاشرتی اور خاندانی اقدار تباہ ہورہی ہیں۔
بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔