ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم دی گریٹ وال کا نیا ٹریلر جاری

شائع 06 اگست 2016 02:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس: ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم دی گریٹ وال کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں دیوار چین کی کہانی شامل ہے۔

امریکی چینی فلم دی گریٹ وال کا نیا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی  انٹرنیٹ پر مقبول ہوگیا۔ فلم   کی کہانی دیوار چین کی پر اسراریت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں کئی سسپنس  اور ایڈونچر بھی شامل ہیں ۔

فلم دی گریٹ وال میں مرکزی کردار نبھارے ہیں ہالی ووڈ سپر ہٹ ہیرو  میٹ ڈیمن، جبکہ چینی فنکار  بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

فلم کے ہدایتکار بھی چینی ہیں۔ فلم دی گریٹ وال آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔