سندھ کابینہ میں مزید 7اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کی منظوری
فائل فوٹوکراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید 7 اراکین اسمبلی کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
سندھ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 7 رکنی کابینہ آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کابینہ کے اراکین سے عہدے کا حلف لیں گے۔
سات رکنی کابینہ میں امداد پتافی فیاض بٹ طارق مسعود آرائیں، ممتاز علی جکھرانی، منظور وسان، جام اکرام اللہ دھاریجو، سردار احمد بخش مہر شامل ہوں گے۔
کابینہ میں 5 پرانے اور 2 نئے چہرے شامل ہوں گے، نئے چہروں میں سردار محمد بخش مہر اور جام اکرام دھاریجو شامل ہیں، حلف برداری کے بعد مراد علی شاہ کی 24رکنی کابینہ ہوجائے گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔