نواز شریف کےاحتساب تک احتجاج جاری رہے گا،عمران خان
نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہی ہے،عمران خان - فائل فوٹو
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک نوازشریف خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتے احتجاج جاری رہے گا ، نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔
حکمرانوں کے احتساب کا عزم لیے تحریک انصاف کی احتساب ریلی کا آغاز ہوگیا،ہزاروں کھلاڑی کپتان کا ساتھ دینے کے لیے احتساب ریلی میں شریک ہیں،کپتان نے احتساب کنٹینر پر سوار ہو کر عوام کو خوش آمدید کہا اور ریلی کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔
پشاور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاحکمرانوں کے احتساب تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،نیب نوازشریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہی ہے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون ہے، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے۔احتساب کنٹینر پر شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔
احتساب ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئے اٹک تک جائے گی،چیئرمین عمران خان مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گےجبکہ مختلف شہروں سے کارکنان اور عوام ریلی میں شریک ہوتے جائیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔