اسلام آباد اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 07:24am
ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان - فائل فوٹو ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان - فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا،لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اورگردونواح میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ہلکی بارش کا سلسلہ وفقے وفقے سے جاری۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا، ساہیوال ،ملتان،بہاولپور،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان،ژوب،سبی،اسلام آباد،فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش  کا  امکان ہے۔

جبکہ موسلادھاربارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورمتعدد علاقوں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔