پاکستان کامسئلہ کشمیرپربھارت کوخصوصی مذاکرا ت کی دعوت دینےکا فیصلہ
فائل فوٹو
اسلام آباد:پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو خصوصی مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان مخالف بھارت افغان خفیہ گٹھ جوڑ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا سکتے ہیں ۔
سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی مذاکرات کیلئے سیکریٹری خارجہ اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھیں گے، گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والی پاکستانی سفیروں کی کانفرنس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور مستقبل کے امکانات پر بھی غور ہوا۔
مشیر خارجہ نے کہاکہ مشکلات کے باوجود ہمسایوں سے پرامن تعلقات، پاکستان کی ترجیح ہے ، ہم امریکا کیساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں، کلبھوشن یادیو اکیلا نہیں تھا، اس کا یہاں نیٹ ورک تھا جس کے شواہد اکھٹا کررہے ہیں، سانحہ کوئٹہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کا افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس سے تعلق ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں گرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ ہے، اس کی بازیابی کیلئے رابطوں اور کوششوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گردی سے بچنے کیلئے پاک افغان انٹیلی جنس میں رابطے بحال ہونے چاہیئں، اس کیلئے پاکستان کوششیں کررہا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔